: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
امریکہ،9جون(ایجنسی) امریکا میں ایک خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا ہے جس کا وزن چھ کلو گرام بتایا جاتا ہے۔ پیدائش کے وقت چھ کلو گرام وزنی بچی کو سب سے وزنی بچی قرار دیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق بچی کی ولادت سے قبل اس کی ماں کریسی کوربیٹ کی دوران حمل کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔ اس نے کہا تھا کہ وہ غالبا وہ ایک غیرمعمولی جسامت اور وزن کے بچے کو جنم دینے جا رہی ہے۔
گذشتہ ہفتے دنیا میں آنے والی کارلیگ کو سرجری کے
ذریعے ماں کےپیٹ سے نکالا گیا۔ بچی تندرست ہے اور اس کی حرکات وسکنات عام بچوں ہی کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔
146اے بی سی145 ٹیلی ویژن سےبات کرتے ہوئے بھاری جسامت والی بچی کی ماں کریسی نے کہا کہ بچی کی پیدائش کے وقت ڈاکٹر حیران تھے وہ بہت زیادہ ہنس رہے تھے۔ آپریشن روم میں میں نے ڈاکٹروں کو بہت زیادہ پرجوش اور ہنستے ہوئے دیکھا۔ وہ بچی کےوزن پر حیران بھی تھے۔
کریسی کاکہنا ہے کہ جب اس نے خود بھی بچی دیکھی تو وہ یقین نہیں کرسکتی تھی کہ نومولودہ کا وزن سوا چھ کلو گرام بھی ہوسکتا ہے۔